ہنگو‘گھر میں گیس بھر جانے سے 6 افراد جاں بحق

ہنگو:(لیڈرنیوز) ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔رات کو ہیٹر آن ہونے کی وجہ سے کمرہ گیس سے بھر گیا تھا۔ پورا خاندان دم گھٹنے سے مر گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ہنگو کے علاقے گلشن کالونی میں ابو متر مسجد کے قریب نادر خان نامی شخص کے گھر میں گیس بھر جانے سے نادر خان، اس کی بیوی، بیٹی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔ ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور علاقہ میں کہرام مچ گیا۔


#Pakistan #Six people were killed when a house was filled with gas in Gulshan Colony area of ​​Hangu