اسلام آباد:(لیڈرنیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے ڈی جی سطح کے متعدد افسران کے تبادلے کر دیئے۔چیئرمین نیب نے گریڈ 21 کے پانچ افسران کے تقرر و تبادلوں کی منظوری دی۔ شہزاد سلیم کو نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ مرزا سلطان محمد سلیم کو نیب اسلام آباد سے نیب سکھر جبکہ گریڈ مرزا محمد عرفان بیگ کو نیب سکھر سے تبدیل کرکے نیب اسلام آباد میں ڈی جی ٹریننگ تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو اسلام آباد تبدیل کر کے ڈی جی اے اینڈ پی تعینات کر دیا گیا۔ ادھر نیب ہیڈ کوارٹرز میں تعیناتی کے منتظر جمیل احمد کو اسلام آباد سے نیب لاہور تبدیل کر دیا گیا۔اسی طرح مسعود عالم خان کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب اسلام آباد سے ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی نیب آپریشنز تعینات کیا گیا ہے۔
#NAB has transferred several of its DG level officers #Shehzad Saleem was shifted to NAB Headquarters
















