اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو 7 برس بیت گئے، جس کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔ معصوم بچوں کی قربانی نے پوری قوم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد کر دیا۔ آج وطن عزیز سے دہشت گردوں کا صفایا ہو چکا ہے۔واقعے میں ملوث 9 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جب کہ 6 گرفتار دہشت گردوں میں سے 5 کو پھانسی دے دی گئی ہے جب کہ ایک کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اب تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور پاک فوج کی جانب سے شہدا اور متاثرین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے 1545 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں۔اے پی ایس واقعے کے بعد پاک فوج نے پوری قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کو کچلنے کے لیے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا۔ 50 بڑے اور 1200 سے زائد چھوٹے آپریشن کیے گئے جس کے نتیجے میں 46000 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کیا گیا جبکہ 18000 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔
#7 years have passed since the tragedy of Army Public School Peshawar
















