کراچی:(لیڈر نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ کیٹیگری سی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک بغیر استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی پاسپورٹ، نیکوپ، پاکستان اوریجن کارڈ کے حامل مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری سی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک بغیر استثنیٰ سرٹیفکیٹ کے پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ 18 سال تک کے مسافروں کے لیے لازمی مکمل ویکسینیشن کو بھی 31 دسمبر 2012 سے بڑھا کر 31 جنوری 2012 تک کر دیا گیا ہے۔
#Pakistan #Civil Aviation Authority #Category C countries were allowed to come to Pakistan without exemption certificate till December 31
















