کورونا وائرس‘11 افراد جاں بحق‘395نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)کورونا وائرس سے 11 افراد موت کی وادی میں چلے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 28823 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1288000 تک پہنچ گئی ہے۔این سی اوسی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ‘پاکستانمیں اب تک 22,479,184 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50,859 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,250,427 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 759 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan