لاہور:(لیڈر نیوز)پنجاب میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ لاہور میں ہوا کے معیار کا مجموعی انڈیکس 306 تک پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 463 AQI ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 419، ماڈل ٹاو¿ن میں 380، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 345 اور ایف سی میں 316 ریکارڈ کیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاو¿ن میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 395 اور انارکلی بازار میں 317 اے کیو آئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
#Pakistan #Air pollution persists in Punjab #overall air quality index reached 306

















