لاہور:(لیڈرنیوز)کوروناویکسینیشن کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ میں مزید سفر نہیں ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لیے ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر سخت پابندی عائد کر دی گئی۔ جن لوگوں نے ویکسین نہیں کروائی وہ اب پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کر سکیں گے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اس سلسلے میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے رابطہ کیا اور مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی ہے۔ویکسین نہ کروانے والے سفر نہیں کر سکیں گے۔
#Pakistan #Lahore #Punjab #without vaccination there will be no more travel in public transport #corona vaccination is mandatory for traveling in public transport in Punjab

















