کوروناچوتھی مزید11زندگیاں نگل گئی‘567نئے کیسز

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی‘ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,276,240 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 57 ہزار 966 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46 ہزار 918 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 870 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک ہی دن میں کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی۔ پنجاب میں 12,943، سندھ میں 7,582، خیبرپختونخوا میں 5,765، اسلام آباد میں 944، بلوچستان میں 357، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan #Corona virus has killed 11 people