اسلام آباد:(لیڈر نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب کی 52 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے، ویکسینیشن کا عمل پاکستان بھر میںجاری ہے۔سربراہ نیشنل کمانڈ ایندکنٹرول سینٹراسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ویکسینیشن پاکستان بھر میںکی جارہی ہے، سندھ میں 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔این سی او سی کے سربراہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، بلوچستان میں 17 فیصد، گلگت بلتستان میں 59 فیصد، اسلام آباد میں 87 فیصد اور آزاد کشمیر میں 54 فیصد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ قومی سطح پر کورونا ویکسین کی اوسط شرح 48 فیصد ہے۔
#Pakistan #52% of the population of Punjab has been given at least one dose of corona vaccine #Asad Umar

















