لاہور:(لیڈرنیوز)حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے بعد پنجاب بھر سے گرفتار 860 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے سعد رضوی کی رہائی کے خلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ جن کے خلاف مقدمات نہیں تھے انہیں رہا کیا جا رہاہے اور جن کے خلاف مقدمات درج ہیں انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔
سینکڑوں کارکن رہا‘سعدرضوی کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ
















