کورونا‘مزید47مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے مزید47 افراد کی زندگیاں نگل لیں ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27374 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.23 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 424701 ، سندھ میں 452267 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 171874 گلگت بلتستان میں 32796 ، اسلام آباد میں 10264 ، اسلام آباد میں 14472 اور آزاد کشمیر میں 33864 کیس رپورٹ ہوئے۔اب تک ملک بھر میں 19 لاکھ 1 ہزار 178 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کیے گئے ، اب تک 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 47 افراد ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27374 ہوگئی۔ پنجاب میں 12470 ، سندھ میں 7295 ، خیبر پختونخوا میں 5444 ، اسلام آباد میں 905 ، بلوچستان میں 345 ، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


#Corona virus #Corona in Pakistan