اسلام آباد: (لیڈر نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کااجلاس‘وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں میدان ہیں لیکن ہواسے بجلی بنانی مہنگی پڑےگی،پہلے فیزمیں تمام سرمایہ کاری بجلی گھروں کے منصوبے پرلگی،ہواسے بجلی مہنگی پڑےگی،عوام خریدنہیں سکیں گے،اگرکوئی کام ہواہے تووہ خصوصی طورپربلوچستان میں ہوا،گوادرمیں اسپتال،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر،پانی صاف کرنے کاپلانٹ لگایاگیا،جنوبی بلوچستان کیلئے560 ارب کاپیکیج موجودہ حکومت نے دیا،گوادرمیں 200 ایکڑپراقتصادی زون بنایاجائےگا،سینیٹردنیش کمارنے کہا کہ جب سے سی پیک شروع ہواہے بلوچستان کوکچھ نہیں ملا،سی پیک منصوبوں میں بلوچستان کےساتھ زیادتی ہورہی ہے،معاون خصوصی سی پیک خالدمنصورکی کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ تھرکے کوئلے سے660 میگاواٹ بجلی بنارہے ہیں،تھرمیں مزید660 میگاواٹ بجلی بنانے کیلئے کام ہورہاہے،سی پیک کاپہلامرحلہ تکمیل کے مراحل میں ہے،سماجی ترقی کے منصوبوں کے تحت کام کیاجارہاہے،سی پیک کے53 ارب ڈالرمنصوبے کے فیزون میں شامل تھے، بجلی،انفراسٹرکچر،گوادرکی ترقی کے منصوبے پہلے فیزمیں شامل ہیں،سی پیک کے تحت سماجی ترقی کے اب تک4 منصوبے مکمل ہوچکے،سی پیک کے تحت5320 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے گئے۔
#first phase of CPEC is nearing completion, ”said Khalid Mansoor #4 social development projects under CPEC Completed

















