آرمی چیف سے قطرکے نائب وزیراعظم نے ملاقات

راولپنڈی: (لیڈر نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، افغان صورتحال ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ امداد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ملاقات کے دوران شیخ محمد بن عبدالرحمان نے افغانستان سے کامیاب انخلاءمیں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ قطری نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


#Deputy Prime Minister of Qatar meets with Army Chief General Qamar Javed Bajwa #leadernews #Afghan situation, regional security and bilateral cooperation were discussed