آئی ایس آئی کے سربراہ پاکستانی وفدکے ہمراہ کابل پہنچ گئے

کابل:(لیڈرنیوز)آئی ایس آئی کے سربراہ پاکستانی وفدکے ہمراہ کابل پہنچ گئے،ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدطالبان قیادت سے پاک افغان سکیورٹی پربات چیت کریں گے ، اقتصادی اورتجارتی تعلقات سے متعلق امورپربھی بات چیت کریں گے ۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکادورہ کابل‘ڈی جی آئی ایس آئی طالبان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ڈی جی آئی ایس آئی پاک افغان بارڈرمینجمنٹ پربات کریں گے،غیرملکیوں،عالمی اداروں کے نمائندوں کے انخلاکے میکنزم پرتبادلہ خیال ہوگا ،امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے سکیورٹی کی صورتحال پربات ہوگی ۔


#ISI chief arrived in Kabul with a Pakistani delegation #leadernews #Lt. Gen. Faiz Hameed will discuss Pak-Afghan security with the Taliban leadership