اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکامزید 89 افراداپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ، جس سے اموات کی تعداد 25978 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1167791 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 4103 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 396326 ، سندھ میں433931 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 163010 گلگت بلتستان میں 32282 ، اسلام آباد میں 9952 ، اسلام آباد میں 99910 اور آزاد کشمیر میں 32282 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 17871620 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61651 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1048872 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4717 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
#Corona virus has killed 89 people in pakistan #leadernews #Corona in Pakistan
















