واشنگٹن (لیڈر نیوز)عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پاکستان میں مزید 101 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 3559 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53637 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 3559 میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ 101 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.63 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 25889 تک پہنچ گئی ہے اور کیسز کی کل تعداد 1163688 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4140 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1043898 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 93901 ہے۔
#Corona in Pakistan #leadernews #further 101 people have died in Pakistan
















