ہائبرڈوار‘خطہ نازک دورسے گزررہاہے‘وزیرخارجہ

 ملتان: (لیڈر نیوز)وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ خطہ نازک دورسے گزررہاہے،ہائبرڈوارہورہی ہے،افغانستان پرپوری دنیاکی نظریں ہیں،طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان کیاگیا،طالبان نے اعلان کیا وہ انتقام نہیں لینا چاہتے،افغانستان سے جواطلاعات مل رہی ہیں وہ اطمینان بخش ہیں،افغانستان میں پہلی ترجیح حالات کامعمول پرآناہے،طالبان کی حکومت سازی پرمشاورت جاری ہے،افغانستان کے معاملے پرہم نے حوصلے سے آگے بڑھناہے،سب جانتے ہیں افغانستان میں کرپٹ نظام تھا،پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات سے متاثرہوتارہاہے۔


#hybrid war #Federal Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi #leadernews #first priority in Afghanistan is to get the situation back to normal