لاہور (لیڈر نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم کے جلوس برآمد ہوئے ، لاہور میں جلوس کے راستوں پر رواں دواں ہے ، جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل ہے۔نویں محرم کے موقع پر ملک بھر میں جلسوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔لاہور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس نکلسن روڈ سے برآمد ہوا۔ ذوالجناح امام بارگاہ عطیہ اہل بیت میں ماتمی تقریب کے بعدبرآمدہوا۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
#ninth Muharram procession #suspended mobile service on the routes of processions #leadernews #Strict security arrangements
















