لاہور:(لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا عوام کی خدمت کرکے جواب دیں گے۔ اپوزیشن خود انتشارکا شکار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استقبال پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کیا۔ جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو محکمہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے ہدایات دیں۔اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پائیدار اقدامات کیے گئے ہیں ، پنجاب کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے ، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے ، منفی پروپیگنڈا نہیں آئے گا۔پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منفی سیاست سمیت پی ڈی ایم ٹولے کا جنازہ نکل چکا ہے ، عوام نے آرپار کے دعویداروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے ، ایمانداری ، دیانت اور شفافیت کی سیاست کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں۔
#respond to the undemocratic tactics of the opposition by serving the people #Usman Buzdar #leadernews #Fayyaz Al Hassan Chauhan

















