اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پاکستان میں عالمی کورونا وبا سے مزید 79 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 4619 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 4619 میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ 79 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 24266 تک پہنچ گئی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 1089913 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 3937 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 979411 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 86236 ہے۔
#global corona epidemic #Pakistan #leadernews #corona
















