کوروناکی چوتھی لہرکم ہوناشروع ہوگئی‘ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ لیڈرنیوز کے مطابق این سی او سی کا مشترکہ اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سرپرستی میں سی ایم ہاو¿س کراچی میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر سارا خان ، پروفیسر سعید قریشی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراءڈاکٹر عذرا پیچوہو ، سید ناصر شاہ ، سید سردار شاہ ، مرتضیٰ وہاب ، سیکرٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی ، قاسم سومرو ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، آئی جی سندھ مشتاق مہر اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، جہاں 26 فیصد کیسز ، سندھ میں 13 فیصد ، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کیسز آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں۔


#Sindh Chief Minister Murad Ali Shah #fourth wave of Corona #leader news #CM House Karachi #NCOC