کورونا‘مزید21افرادموت کی آغوش میں چلے گئے

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 21 افرادموت کی آغوش میں چلے گئے اور اس 1500 سے زائد افرادمیں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43790 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں 1590 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 3.63 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق ، ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22618 ہوگئی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 976867 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا سے 732 افراد صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد ملک میں وبائی مرض سے شفاءیاب ہونے والے افراد کی تعداد 914605 ہوگئی ، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 39644 ہوگئی ہے۔


#Corona #leader news #virus #Pakistan #covid.gov.pk