کورونا‘مثبت کیسزکی شرح 2.97فیصدہوگئی‘19 اموات

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی وجہ سے مزید 19 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 1347 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔پاکستان میں کورونا اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45245 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 1347 افراد کو اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ 19 افراد ہلاک ہوگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.97 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22427 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 963660 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 650 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس سے شفاءیاب ہونے والوں کی کل تعداد 97934 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 33299 ہے۔


#Corona #virus #Pakistan #active cases