لاہور:لاہور دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں سی ٹی ڈی نے اہم گرفتاری کی ہے۔کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راولپنڈی سے ایک ملزم گرفتار کیا جس نے جوہر ٹاو¿ن میں بارود سے بھری گاڑی چھوڑی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاو¿ن میں پارک کی تھی۔ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا۔گذشتہ ہفتے لاہور کے جوہر ٹاو¿ن میں کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا تھا ، جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
#CTD #Lahore blast #Counter Terrorism Department #Terrorism #Eid Gul #explosive-laden vehicle #Johar Town
















