عاصمہ رانی قتل کیس‘مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت کا حکم

پشاور: عدالت نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس میں مرکزی مجرم مجاہد آفریدی کو سزائے موت سنادی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو سزائے موت سنائی جبکہ دو ملزمان شاہ زیب اور صادق کو بری کردیا۔یاد رہے کہ عاصمہ رانی کو 28 جنوری 2018 کو کوہاٹ میں قتل کیا گیا تھا۔ملزم مجاہد آفریدی نے عاصمہ رانی کو رشتہ کرنے سے انکار کرنے پر قتل کیا تھا اور اس واقعے کے بعد ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا اور اسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا تھا اور ملک واپس لایا گیا تھا


#Asma Rani #Mujahid Afridi #medical student #murder case