ملزم مفتی عزیز الرحمن‘متاثرہ طالبعلم کا میڈیکل کرالیا گیا

لاہور: مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالب علم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیز الرحمن کا طبی معائنہ کروالیاگیا۔پولیس کے مطابق ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ملزم اور متاثرہ طالب علم کا طبی معائنہ کیا ہے ، جس کی رپورٹ پولیس کو کچھ دن میں مل جائے گی۔پولیس نے بتایا کہ پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ملزم کا ڈی این اے بھی ڈال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزم اور طالبہ کے میڈیکل آرڈر کا حکم دیا تھا۔ملزم عزیز الرحمن اس وقت چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اور جمعرات کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


#Mufti Aziz-ur-Rehman #raped in a madrassa #medical examination #DNA #physical remand