لاہور::ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی کمی نہیں ، ڈوزموجودہیں ، معمولی تاخیر سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ویکسین دینے والوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے ، اس وقت ایکسپو سنٹر میں 25000 خوراکیں ہیں ، 11000 خوراک کی روزانہ ضرورت ہے ، ہمارے پاس ویکسین کی کمی نہیں ہے۔ کچھ لوگ اصرار کرتے ہیں باہر جاناہے آسٹرا زینیکا لگائی جائے ، ایسے لوگوں کے لئے کل سے ایسٹرا زینیکا شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دوسری خوراک لینے والوں کے لئے ایک ویکسین دستیاب ہے۔ اس وقت ، 57 سے زائد موبائل ویکسی نیشن مراکز بھی سرگرم ہیں۔ اگر ویکسین دیر سے آجائے تو شور مچانا شروع کردیا جاتا ہے۔
#Lahore #Dr. Yasmeen Rashid #Corona vaccine #Punjab Health Minister #Expo Center #AstraZeneca #mobile vaccination centers

















