سعودیہ جانےوالے 18 سال سے زائد کے افراد کو بھی آسٹرا زینیکا لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی آسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سعودی عرب نے آسٹر زینیکا اور فائزر ویکسینوں کی منظوری دے دی ہے لہذا سعودی عرب اپنی دستاویزات دکھا کر مزدوری کے لئے جانے والے افراد کوویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد آسٹرا زینیکا حاصل کرسکیں گے ، جس کے لئے انہیں اپنی دستاویزات دکھانا ہوں گی۔ اگر کسی دیہات میں آسٹر زینیکا دستیاب نہیں ہے تو ، لوگ بڑے شہروں سے ویکسین لگوائیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ اس کی منظور شدہ ویکسین کو دنیا میں تسلیم کیا جائے۔ ڈبلیو ایچ او نے منظور شدہ ویکسین کے حوالے سے سعودی عرب سے بات چیت جاری ہے۔ سینووک اور سینوفم سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔


#Special Assistant to the Prime Minister for Health #Dr Faisal Sultan #Saudi Arabia #AstraZeneca #vaccine