ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کادفترمیں داخلہ ممنوع

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری ملازمین کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی۔محکمہ صحت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سرکاری محکموں کو ملازمین کو کورون وائرس سے بچاو¿ کی لگوانے کے لئے ایک مرحلہ وار ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ایک بیان میں محکمہ صحت نے تمام محکموں کے انتظامی سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے عملے کوویکسین لگوائیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 محکموں کو 30 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور 11 محکموں کو 15 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ جن ملازمین کو مقررہ تاریخ تک ویکسین نہیں لگائی گئی ہے انہیں دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔


#PESHAWAR #Khyber Pakhtunkhwa Health Department #vaccinated #coronavirus