اسلام آباد: لاپتہ افراد کے 5722 مقدمات 31 مئی 2021 تک نمٹا دیئے‘لاپتہ افراد کمیشن نے مقدمات سے متعلق ماہانہ اعدادوشمار جاری کردیئے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے لئے کمیشن اب تک لاپتہ افراد کے 8018 واقعات موصول کر چکا ہے۔ اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد صرف 2296 ہے جو کمیشن کی کامیابی ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے جسٹس جاوید اقبال کی کاوشوں کو سراہا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس جاوید اقبال اعزازی طور پر مسنگ پرسنز کمیشن کی سربراہی کررہے ہیں ، جسٹس جاوید اقبال کو کوئی تنخواہ یا کوئی فوائد نہیں مل رہے ہیں ، جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ پرسنز کمیشن کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔
#ISLAMABAD #Missing Persons Commission #Justice Javed Iqbal #Pakistan
















