اسلام آباد:فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم اور بربریت کی مذمت کی ایک قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کی۔قرارداد میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ اسرائیلی بربریت سے سیکڑوں نہتے فلسطینی شہید ، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی بربریت اور جارحیت سے پاکستان سمیت مسلم دنیا شدید غمزدہ ہے۔ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی صریح خلاف ورزیوں پر تشویش۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، اسلامی تعاون تنظیم ، عالمی برادری کے ایک ہنگامی اجلاس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں ، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موثر اقدامات کرے۔
قومی اسمبلی‘فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف مذمتی قراردادجمع
















