پنجاب: مزدوروں کی کم سے کم اُجرت 20ہزار روپے کرنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی کم سے کم اُجرت بیس ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔یوم مئی کو جاری ایک بیان میں ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور ، ننکانہ صاحب اور ملتان میں بھی محنت کشوں کے لئے 1ہزار296 فلیٹ مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ، "یہ سب تحریک انصاف کی حکومت کا محنت کشوں کیلئے تحفہ ہے۔"