اسلام آباد:ملک بھر میں کوروناکے وارجاری چارروز میں چارسوزائد افرادچل بسے۔جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید105 اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہلاک ہوگئے۔کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 54948 کورونا ٹیسٹ کیے گئے 5312مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی اورایک سوپانچ افرادموت کی وادی میں چلے گئے،پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 9.6فیصدرہی۔ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد پندرہ ہزاردوسوانتیس ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد7,10,829 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسزکی تعداد811 69 ہے۔اس کے علاوہ ، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 2390 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں ، جن کی کل تعداد 625789 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ، سندھ میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 267،970 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 4521 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا4روز میں 400سے زائد زندگیاں نگل گیا
















