اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایران کو بجلی کے عوض 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ،وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔
اویس لغاری نے کہا ایران سے 4 سرحدی ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے بجلی ملتی ،نرخ نیپرا سے منظور شدہ ہیں،بجلی حاصل کرنےوالے علاقوں کے صارفین بل ادا کرنے کے پابند ہیں،مکران ریجن کو قومی بجلی کے نظام سے منسلک کرنے کا کام مکمل کر لیا،طویل ٹرانسمیشن لائن اور وولٹیج کے مسائل دور کرنے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں،وزیر توانائی نے کہا 2025-26 میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 1711 ارب ادا کیے گئے، بجلی کی پیداوار بڑھ کر 128540 گیگا واٹ آور رہی، روپے کی قدر میں کمی سے ڈالر سے منسلک قرضوں ،منافع کی لاگت بڑھتی ہے،30 جون تک بجلی کا گردشی قرضہ 1675 ارب تک پہنچ گیا، بڑی وجوہات میں زیادہ لائن لاسز، کم ریکوری اور مالی اخراجات ہیں،مہنگے آئی پی پیز معاہدے ختم ،ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے ماڈل متعارف کرائے۔
ایران کو بجلی کے عوض 12 ملین ڈالر کی ادائیگی واجب الادا ہے، وزیر توانائی


















