سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں احسن بھون گروپ فاتح، امجد علی شاہ صدر منتخب

لاہور،کراچی :(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں احسن بھون گروپ کے سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہوگئے۔

نومنتخب صدر سید امجد شاہ نے بھاری مینڈیٹ ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا آئین و قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،وکلا کی فلاح و بہبودترجیحات میں شامل ہے، احسن بھون نے جیت پر بار کے وکلا کو مبارکباد دی اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آئین و قانون کے مطابق ہونے والی ترامیم کی حمایت کریں گے۔