عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کےخلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا


لاہور:( کورٹ رپورٹر)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف معین ریاض قریشی کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا،لاہور کے ڈیفیمیشن ٹربیونل نے مختصر فیصلے میں معین قریشی کو عظمیٰ بخاری کو 8کروڑ 40لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دےدیا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ٹربیونل کے مطابق معین ریاض قریشی نے تسلیم کیا ٹی وی پروگرام میں مذکورہ باتیں کیں تھیں اپنے الزامات کے حق میں ایسے شواہد پیش نہیں کر سکے جن سے عظمیٰ بخاری کے دعوے کو غلط ثابت کیا جا سکتا،معین قریشی کے وکلا بھی دلائل کے دوران دعوے کو غلط ثابت نہیں کر سکے۔

فیصلے کے تحت معین قریشی کو 8کروڑ 40لاکھ روپے ہرجانے کی رقم عظمیٰ بخاری کو ادا کرنا ہوگی، مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد فیصلے کی مزید قانونی تفصیلات سامنے آئیں گی۔