اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے فضل الرحمن ماضی کے بیانات ،موجودہ موقف میں تضاد کی وضاحت کریں، قوم دہشتگردی، شہدا کی قربانیوں اور قومی سلامتی کے معاملات پر امیر جے یوآئی سے جواب طلب کر رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال چودھری نے کہا9مئی واقعات ،دہشتگردی کےخلاف جانیں قربان کرنےوالے اہلکاروں کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،قوم جاننا چاہتی آیا ماضی کے بیانات غلط تھے یا موجودہ موقف میں کوئی تضاد ہے، بلوچستان حکومت نے دہشتگردی کےخلاف اقدامات میں تعاون کیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بعض معاملات میں سیاسی مفادات کو ترجیح دی،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں وفاقی ،صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر تعاون ضروری ہے۔ا
فضل الرحمن ماضی کے بیانات ،موجودہ موقف میں تضاد کی وضاحت کریں، دانیال چودھری



















