اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔
اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہاوفاقی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بعد بات چیت ممکن نہیں ،فیصلہ اب اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں ہوگا،اے پی سی میں کیے گئے متفقہ فیصلے کے تحت آگے بڑھا جائے گا۔
پی ٹی آئی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں کرے گی، اسد قیصر



















