خیبر پختونخوا میں معدنیات تر لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری کیے گئے،خواجہ آصف


سیالکوٹ: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں معدنیات کے زیادہ تر لائسنس پی ٹی آئی دور میں جاری کیے گئے، عسکری اداروں کا براہ راست حصہ نہیں تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا قیام پاکستان سے 2010 تک خیبرپختونخوا میں معدنیات کے 482 لائسنس یا ٹائٹلز جاری ہوئے ،2020 تک تعداد بڑھ کر ایک ہزار 762، فروری 2024 تک 3 ہزار 962 اور موجودہ وقت میں 4 ہزار 917 ہوچکی ،4 ہزار 133 لائسنس آباد اضلاع ، 784 ضم شدہ اضلاع میں جاری کیے گئے۔

وزیر دفاع نے کہاپورے عرصے میں عسکری ادارے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو صرف ایک لائسنس ملا جو 2015 میں شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں دیا گیا ، ایف ڈبلیو او تعمیراتی و بحالی کے کاموں میں مصروف رہا،500 سے زائد نئی درخواستیں زیر غور ہیں ،کوئی بھی عسکری ادارے کی جانب سے نہیں ۔

خواجہ آصف نے کہاایک شخص کہتا تھا فضل الرحمن کو مولانا کہنا گناہ ہے،اس پارٹی کے شخص نے کہا خوش قسمتی ہے فضل الرحمن ساتھ ہیں،سیاستدان اپنی تکریم ، عزت مٹی میں خود رولتے ہیں، اچھی بات ہے کل کے دشمن آج دوست ہونے چاہئیں، ساری دنیا میں ہوتاہے،فوج نے تمام محاذ پر لیڈ کیا،سٹیل مل کو تالے لگ چکے ، فوجی فاﺅنڈیشن نے 323 ارب ٹیکس جمع کرایا ، حق اور سچ کو بولنا چاہیے، ثمرات آپ کے سامنے آئیں گے۔