راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 4دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں3 خوارج کو انجام تک پہنچایا گیا،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔
میرعلی و گردونواح میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،بلوچستان میں سہراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ،دوسرا فرار ہوگیا۔
صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہابیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
خیبرپختونخوا،بلوچستان میں آپریشنز،4دہشتگرد جہنم واصل،متعدد ٹھکانے تباہ



















