اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنشن اصلاحات کیلئے مزید 50کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 138ارب 48کروڑ کے مساوی قرض لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کا نام دےدیا گیا، اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر کا لون 3 سال کیلئے ہوگا، بینک مجوزہ پروگرام کیلئے 15 کروڑ 92 لاکھ روپے تکنیکی امداد بھی دےگا، نیا پروگرام یکم نومبر2026 سے شروع ہو کر نومبر 2029 میں مکمل ہوگا ، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1169 ارب تک پہنچ گیا، نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ پنشن سسٹم قومی خزانہ پر بڑا مالی بوجھ بن ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ہر سال بجٹ سے پنشن بل ادا کرنا پڑتا ہے، پنشن کا خرچ و طویل مدتی ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔
پنشن اصلاحات کیلئے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان



















