یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی خاطر فیملی وی لاگز ختم کرنیکا فیصلہ کر لیا

نیویارک (مشرق نیوز) دنیا کے معروف یوٹیوبر پیوڈی پائی نے اپنے بیٹے کی بڑھتی عمر کے پیش نظر فیملی وی لاگز بنانے کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پیوڈی پائی نے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو اپنی نجی زندگی کے حوالے سے خود فیصلہ کرنے کا موقع ملے کہ مستقبل میں اس کی زندگی کا کون سا حصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے۔

یوٹیوبر کے مطابق جیسے جیسے بیورن بڑا ہو رہا ہے، اس کی پرائیویسی کا خیال رکھنا ان کیلئے زیادہ اہم ہو گیا ہے، اسی لئے وہ اب باقاعدگی سے فیملی ولاگز شیئر نہیں کریں گے۔