کے پی میں گورنر راج لگا ،عمل جمہوریت کیلئے خطرناک ہے،بیرسٹر گوہر


لاہور:(خبر نگار) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کے پی میں گورنر راج لگا ،عمل جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی کی بہنوں کو گرفتارکرنا بدترین سیاسی انتقام ، عمران فیملی کے 4لوگ ،8ایم این ایز گرفتار ،وزرا لاپتہ ہیں،آپ نے کے پی کو مکمل کنٹرول کیا ہوا ہے،بدقسمتی سے ابھی بات نہیں ہورہی،سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، کچھ لوگ نہیں چاہتے سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکلے ،اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس اور قیادت بات چیت کےلئے تیار ہے مگر حکومتی پیشکش صرف پیشکش ہے ،عملی طور پر کچھ نہیں