ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، لاکھ سے زائد امیدواروں کی شرکت


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، لاکھ سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک کے 34شہروں ،سعودی عرب کے شہر ریاض میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے، ایم ڈی کیٹ کےلئے 8ہزار سوالات پر مشتمل سوالیہ بینک تیار کیا گیا، ہر صوبے کےلئے علیحدہ پرچہ ہوا ،کم از کم 2اضافی پرچے بھی تیار کیے گئے،ہر پرچے میں امیدواروں کےلئے 180سوالات شامل رہے۔