حوثیوں کے پر حملے، 13 افراد زخمی،سعودیہ نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

ریاض،صنعا:(مشرق نیوز)حوثیوں کی جارحیت نہ رکی ،سعودی عرب کے 3 شہروں پر حملے، 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان اتحادی فوج نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا حوثیوں نے خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو نشانہ بنایا،حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہریوں ، تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا حوثیوں نے شہریوں ،شہری املاک کونشانہ بنایا ،حوثیوں کی انتہاپسندانہ سوچ ،کشیدگی میں اضافے کی پالیسی واضح ہوتی ہے،اتحادی افواج حملوں کا ذمہ داری ،بھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی، حوثیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔

دریں اثنا سعودی عرب نے تیل تنصیبات کے تحفظ اور حوثیوں کےخلاف عسکری مدد کےلئے برطانیہ سے رابطہ کرلیا،بلومبرگ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے سعودی عرب کی عسکری معاونت کی درخواست پر غور شروع کردیا۔