متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتار،مقدمہ درج


لاہور:(سپیشل رپورٹر)متنارع مواد نشر کرنے پر این سی سی آئی اے نے معروف صحافی اور ولاگر بلال غوری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 20 اور 26-A کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بلال غوری نے 5 ستمبر کو سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) کے نیشنل کوآرڈی نیٹر کی تقرری پر مواد اپ لوڈ ،نشر کیا،ایکس پر رات ایک بج کر 22 منٹ پر پوسٹ ،یوٹیوب پر 16 منٹ 6 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی،این سی سی آئی اے کی انکوائری میں سوشل میڈیا مواد مبینہ طور پر گمراہ کن قرار دیا گیا،معروف صحافی پرسوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام بھی ہے۔