اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا،بھارتی بیان بازی شرمناک ہے۔
ترجمان دفتر خا رجہ سجاد حیدر خان نے کہا نارووال مندر پر بھارتی بیان کو واضح طور پر مسترد کرتے، بھارتی وزارت خارجہ نے سیاسی مفاد کےلئے جھوٹا بیان دیا،بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کے برعکس مندرکو 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ پہلے ہی سروے کرچکی اور بحالی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ۔
سجاد حیدر خان نے کہابھارت سستی شعبدہ بازی کا سہارا لے رہا ہے، حقائق کو دانستہ طور پر مسخ کرنے کی کوششیں بھارت میں اقلیتوں کے منظم استحصال ،عبادت گاہوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونےوالے حملوں کے انتہائی ناقص ریکارڈ سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا دنیا ہندوتوا نظرئیے کو اقلیتوں کےخلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جانے سے بخوبی آگاہ ہے، بھارتی قیادت کو مسلم، سکھ و مسیحی برادریوں کے خلاف جاری ظلم و ستم پر جواب دہ ٹھہرانا چاہئے۔
نارووال میں مندر بارش سے متاثر ہوا ،بھارتی بیان بازی شرمناک ہے،پاکستان

















