لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے الحمرا میں سمر کیمپ کے تحت نوجوان فنکاروں کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کردیا۔
نمائش میں 40 نوجوان آرٹسٹوں کے 85 فن پارے پیش کیے گئے، ڈرائنگ، پینٹنگ ،خطاطی سمیت مختلف میڈیمز میں نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا گیا ،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا ہمدانی ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرانواز گوندل بھی موجود تھے۔
عظمیٰ بخاری نے نوجوان آرٹسٹوں سے ملاقات کی، فن پارے دیکھے ،کام میں خصوصی دلچسپی لی،نوجوان فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں ،فنکارانہ ویژن کو سراہتے ہوئے کہا مختلف میڈیمز میں نوجوان آرٹسٹوں کا کام انتہائی متاثر کن،نوجوان آرٹسٹوں کی تخلیقی صلاحیتیں ،فنکارانہ ویژن قابل تحسین ہیں، نوجوان فنکاروں کا کام دیکھ کر یقین یہی نوجوان مستقبل کے سٹار آرٹسٹ بنیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا سمر کیمپ کے نوجوان فنکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خوبصورت پورٹریٹ بھی تیار کیا ، مریم نواز کا پورٹریٹ نوجوان آرٹسٹوں کی فنی مہارت و تخلیقی صلاحیتوں کا عکاس ،الحمرا نئی نسل کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کےلئے ٹھوس مواقع فراہم کر رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب فنون و ثقافت کے فروغ کےلئے موثر اقدامات کر رہی ،نوجوان نسل کو فنون و ثقافت سے جوڑنے کےلئے نئے مواقع پیدا کر رہے ہےں، نوجوان نسل کو اپنی ثقافت، اقدار اور فنون سے جوڑنا حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت نے سمر کیمپ کے کلاس ٹیچرز عثمان خالد اور فاطمہ خان سے بھی ملاقات کی ،کاوشوں پر شاباش دی،سمر کیمپ کے شرکامیں اسناد تقسیم کیں اور نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔
ساہیوال، اے ڈی سی فنانس ڈاکٹر رانا اورنگزیب کی گریڈ 18 میں ترقی ،صحافتی، سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر
لاہور کی مارکیٹس دباو کا شکار، مہنگی توانائی، ٹیکس اور علاقائی تجارت کی رکاوٹیں بڑا مسئلہ بن گئیں
روڈا افسران اور الرحیم گارڈن فیز V رائل انکلیو انتظامیہ کا گٹھ جوڑ بے نقاب
شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل، کنٹریکٹر کو کروڑوں کا فائدہ، ادارے کو خسارہ
شالیمار زون میں ایم سی ایل کی سہولت کاری، لاکھوں کی بھتہ وصولی
این آئی سی وی ڈی کراچی میں دل میں پیوست گولی نکال کر 12 سالہ بچے کی جان بچالی گئی
ایک چارج میں 400 کلومیٹر، پاکستان میں نئی الیکٹرک گاڑی متعارف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یوم فضائیہ پر شاہینوں اور جانبازوں کو سلام
لاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی گرفتاری ڈال دی
پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، پابندی لگنے کا امکان


















