وفاقی وزرا کے پٹرول کوٹے ،مراعات میں نمایاں کمی کردی،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا کے پٹرول کوٹے میں نمایاں کمی کر دی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاوزرا کاماہانہ پٹرول 200لٹر کم کیا گیا، اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو فروغ دینے کےلئے مختلف اقدامات پر عمل پیرا، کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں وفاقی وزرا کی مراعات و سہولتوں میں نمایاں کمی کی جا چکی ،موجودہ پالیسی کے تحت وفاقی وزرا کےلئے اضافی مراعات کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔

وزیر قانون نے کہاکسی کو 200 لٹر ماہانہ پٹرول کے کوٹے پر بھی اعتراض ہوتو مزید بات چیت کی جا سکتی ہے،قومی وسائل کے بہتر استعمال اور غیر ضروری اخراجات کے خاتمے کےلئے پرعزم ،حکومتی اخراجات میں کمی سے نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ کم بلکہ مالی نظم و ضبط کے قیام میں بھی مدد ملے گی،کفایت شعاری پالیسی کے تحت مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔