اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی معاشی اصلاحات سے قرضوں کا دباﺅ کم، مالی نظم و ضبط بہتر ،زرمبادلہ ذخائر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سٹیٹ بینک کے کے مطابق مرکزی حکومتی قرضوں کی شرح نمو 15برس کی کم ترین سطح پر آ گئی۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہاقرضوں کی واپسی کا خطرہ کم ہوگیا،زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کے باعث درآمدی بل کی ادائیگی گنجائش 2ہفتوں سے بڑھ کر تقریباً 3ماہ تک جا پہنچی،قرضوں کی واپسی میں مثبت پیشرفت اور ذخائر میں اضافہ دیرپا حکومتی پالیسیوں ،موثر معاشی اقدامات کا نتیجہ ہے۔
حکومتی معاشی اصلاحات سے قرضوں کا دباﺅ کم، زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں بہتری

















